17 فروری، 2018، 11:53 AM

ترکی میں 6 صحافیوں کو عمر قید کی سزا

ترکی میں 6 صحافیوں کو عمر قید کی سزا

ترکی کی عدالت نے 2016 میں حکومت کے خلاف ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں 6 صحافیوں کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی عدالت نے 2016 میں حکومت کے خلاف ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں  6 صحافیوں کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کی عدالت نے 2016 میں صدر رجب طیب اردوغان کے خلاف ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے پر 6 صحافیوں کو عمر قید کی سزا سنادی۔ سزا یافتہ صحافیوں میں نازلی الیجک، احمد التان، محمد التان، فیوزی یازیجی، یعقوب سمسیک اور سکرو تغرل اوزسین گل شامل ہیں۔

استغاثہ نے ان صحافیوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے ٹی وی ٹاک شوز میں گفتگو کرکے اور اخبارات میں کالم لکھ کر ڈھکے چھپے الفاظ میں حکومت کا تختہ الٹنے کی ترغیب دی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان کا فتح اللہ گولن تحریک سے تعلق بھی ثابت ہوگیا جس پر فوجی بغاوت کرانے کا الزام عائد ہے تاہم گولن تحریک بغاوت میں ملوث ہونے کی تردید کرتی ہے۔

واضح رہے کہ 15 جولائی 2016 کو ترکی میں صدر رجب طیب اردوغان کے خلاف فوجی بغاوت کی گئی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔ اس بغاوت میں 300 سے زائد افراد ہلاک اور 2100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ ناکام فوجی بغاوت کے بعد حکومت نے مخالفین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10 ہزار فوجیوں سمیت 40 ہزار افراد کو گرفتار کرکے سزائیں سنائیں اور ایک لاکھ سے زائد افراد کو نوکریوں سے نکال دیا گیا۔

News ID 1878802

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha